کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی
بارش کے باعث شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے
بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح اچانک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں آئی آئی چندریگرروڈ، برنس روڈ، صدر، رنچھوڑلائن، جوڑیا بازار، گارڈن، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، کارساز، ڈیفنس اور کلفٹن شامل ہیں۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے تاہم کسی قسم کا سنگین حادثہ پیش نہیں آیا ۔ بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جس نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔
بارش کے باعث شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جلد ہی بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔