سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا

سندھ پولیس میں فرائض انجام دینے والے افسران واہلکاروں کی تنخواہیں بڑھاکر پنجاب پولیس کے برابر کردی گئیں ہیں،نوٹی فکیشن

سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا ،نوٹی فکیشن فوٹو: فائل

سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد اس کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس میں فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھا کر پنجاب پولیس کے برابر کردی گئیں ہیں جس کے لئے پولیس کے بجٹ میں 3 ارب 9 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے جب کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہوگا۔
Load Next Story