اداكارہ ايشا ديول بھی پاکستانی ڈراموں کی دیوانی نکلیں
پاکستانی اداکاراؤں کے ہیراسٹائل کو دیکھ کر بچپن میں بال بنایا کرتی تھی اورآج بھی پاکستانی ڈرامے پسند ہیں، اداکارہ
پاکستانی اداکاراؤں کے بہت جلد پاکستان کا دروہ کروں گی، ایشا دیول۔ فوٹو؛فائل
بالی ووڈ كی خوبرو اداكارہ ايشا ديول کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گی کیوں کہ پاکستانی ڈراموں نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔
بالی ووڈ كی ليجنڈ جوڑی دھرميندر اور ہيمامالنی كی صاحبزادی ايشا ديول ان دنوں واشنگٹن میں ہیں جہاں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دیکھنے کا بہت جی چاہتا ہے کیوں کہ جب چھوٹی تھی تو پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھا کرتی تھی اور آج بھی ان سے بہت متاثر ہوں۔ ایشا نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی ہیروئنز کے ہئیراسٹائل دیکھ کر بچپن میں اپنے بال بناتی تھی اور آج بھی پاکستانی اداکاراؤں کا ہیئر اسٹال اور ڈرامے پسند ہیں۔
20 سے زائد ہندی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ایشا دیول نے 2002 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جب کہ ان کی قابل ذکر فلموں میں دھوم، یووا اور کیش شامل ہیں۔