جماعت اسلامی نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کردیا

اداروں کی ناکامی میں سب سے زیادہ ہاتھ حکومت کا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کی جانب سے اداروں کی نجکاری کے خلاف فروری سے مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔


لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سے مزدور پریشان ہیں، پاکستان اس وقت تک معاشی ترقی نہیں کرسکتا جب تک مزدور ترقی نہ کرے،ملک میں روزگار نہیں ہے اور جب لوگوں کو روزگار نہیں ملے گا تو جرائم اور دہشت گردی میں بھی اضافہ ہوگا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے اور ریلوے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، فروری میں اداروں کی نجکاری کے خلاف مہم چلائی جائے گی، اداروں کی ناکامی میں سب سے زیادہ ہاتھ حکومت کا ہے اور ناقص سسٹم کی وجہ سے ہی ادارے فیل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیشتر معاملات میں قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتی جبکہ حالات کا تقاضا ہے کہ قانون کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔
Load Next Story