شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ پاکستان رینجرز کا بھی منہ توڑ جواب

بھارتی فورسز نے سنبل پوسٹ سے 4 مارٹر گولے فائر کئے جو پاکستانی علاقے ابیال ڈوگر میں گرے

گزشتہ ایک ہفتے میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں سے 5 پاکستانی شہری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پاکستان رینجرز بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز شکرگڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کررہی ہے اس کےعلاوہ بھارتی فورسز نے سنبل پوسٹ سے 4 مارٹر گولے فائر کئے جو پاکستانی علاقے ابیال ڈوگر میں گرے۔ چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 5شہری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
Load Next Story