’’مسٹر کامیڈی‘‘ حسن عباس کی امریکا سے واپسی

شوبز رپورٹر  جمعرات 8 جنوری 2015
اعزاز پاک وطن کے نام کرتاہوں، دوبارہ امریکا اورکینیڈا جاؤں گا، ایکسپریس سے گفتگو  فوٹو : فائل

اعزاز پاک وطن کے نام کرتاہوں، دوبارہ امریکا اورکینیڈا جاؤں گا، ایکسپریس سے گفتگو فوٹو : فائل

لاہور: معروف پیروڈین حسن عباس امریکا میں ’’مسٹرکامیڈی‘‘ کا خطاب ملنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔

انھوں نے امریکا میں قیام کے دوران مختلف ریاستوں میںمنعقدہ پروگراموںمیں اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے خوب داد حاصل کی ، جب کہ بروکلین آرٹ کونسل کی جانب سے انھیں ’’مسٹرکامیڈی‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ وطن واپس پہنچنے پرحسن عباس نے ’’ایکسپریس‘‘سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ امریکا میں قیام کے دوران جہاں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پروگراموں میں پرفارم کیا، وہیں ہندوستانی کمیونٹی نے بھی اپنے پروگراموں میں پرفارمنس کا موقع دیا۔

اس موقع پرپاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میں نے ملکہ ترنم نورجہاں، شہنشاہ غزل مہدی حسن اوراستاد نصرت فتح علیخاں کی پیروڈی پیش کی جس کوبہت سراہا گیا ۔ میری انھی شاندارپرفارمنسز کے اعتراف پربروکلین آرٹ کونسل نے مجھے’’مسٹرکامیڈی‘‘ کے اعزاز سے نوازتے ہوئے باقاعدہ اعزازی سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا۔

یہ میری زندگی کے یادگارلمحات تھے۔ میں گزشتہ کئی برسوں سے اس فن سے وابستہ ہوں لیکن دیارغیرمیں بسنے والوں نے جس طرح سے میرے فن کی پذیرائی کی ہے، وہ اپنے فن میں نہیں ہوسکی۔ اس کے باوجود میں یہ اعزاز اپنے پاک وطن کے نام کرتاہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں قیام کے دوران اپنے آڈیو البم پرکام کروں گا اوراس کے بعد شیڈول کے مطابق دوبارہ امریکا اورکینیڈا جاؤں گا، جہاں پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔