ٹیم کا ہرکھلاڑی میچ ونر ہے کپتان محمد حفیظ

کسی بھی کھلاڑی کی اچھی بیٹنگ یا اچھی باؤلنگ میچ جتواسکتی ہے

کسی بھی کھلاڑی کی اچھی بیٹنگ یا اچھی باؤلنگ میچ جتواسکتی ہے، فوٹو : ایکسپریس نیوز

کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے ہوم گراؤنڈ سے فرق نہیں پڑتا۔

کولمبو میں پاکستان ٹی 20 کے کپتان محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ساتھ سری لنکا کے پاس بھی اچھے اسپنرز موجود ہیں ، میچ وہی ٹیم جیتے گی جو اچھا کھیلے گی انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی طاقت صرف اسپنرز نہیں فاسٹ بولرز بھی ہیں۔


محمد حفیظ نے کہا اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم سری لنکا سے سیمی فائنل اس کے اپنے گراؤنڈ میں کھیلیں گے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان انشاءاللہ سیمی فائنل میں سری لنکا شکست دے کر فائنل بھی اپنے نام کرے گا۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ انہیں سری لنکن ٹیم کی خامیوں کا بخوبی علم ہے۔انہوں نےکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے ہر میچ میں ایک نیا میچ ونر سامنے آرہا ہے اور کسی بھی کھلاڑی کی اچھی بیٹنگ یا بو لنگ پاکستان کو میچ جتواسکتی ہے۔


Load Next Story