پنجاب میں پیٹرول کا بحران مزید سنگین ہوگیا شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا

صوبے میں 80فی صد پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جن اسٹیشنز پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں

پنجاب بھر میں لوگ پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے دکھائی دے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

پنجاب میں پیٹرول کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں چوتھے روز بھی پیٹرول کی فراہمی بحال نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ صوبے کے 80فی صد پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جن اسٹیشنز پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں جبکہ پیٹرول بھی زائد قیمت میں انتہائی محدود دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے انتظار کی کوفت میں مبتلا شہری پیڑول پمپ ملازمین سے الجھ رہے ہیں۔


دوسری جانب وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ دو ہفتے کے دوران پٹرول کی طلب میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے اضافی تیل کے انتظام کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ آئندہ چند روز میں صورت حال بہتر ہوجائے گی۔

Load Next Story