شام میں آرمی کا طیارہ گر کر تباہ 35 فوجی ہلاک

مزاحمتی تنظیموں نے فوجی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ملبے اور لاشوں کی تصویریں سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری کردیں

جہاز فوجیوں سمیت اسلحہ اور دیگر فوجی سامان لے کر جارہا تھا کہ خراب موسم کےباعث بجلی کی تاروں سےٹکرا کرتباہ ہوگیا، حکام، فوٹو : فائل

FAISALABAD:
شام میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 35 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ مزاحمتی تنظیموں نے طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شمال مغرب میں فوجیوں کو لے جانے والا جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 35 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ عسکری حکام کی جانب سے طیارے میں سوار فوجیوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آسکا تاہم حکام کا کہنا تھا کہ جہاز فوجیوں سمیت اسلحہ اور دیگر فوجی سازوسامان لے کر جارہا تھا کہ خراب موسم کے باعث بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب شام میں موجود مزاحمتی تنظیموں نے فوجی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور جہاز کے ملبے اور لاشوں کی تصویریں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی ہیں۔
Load Next Story