اداکار اکشے کمار نے فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کے لئے 50 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا

اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے کے لئے اتنے زیادہ معاوضے کی مانگ فلم مالکان کے بجٹ سے باہر تھی

فلم مالکان نے اب اکشے کمار کی جگہ ابھیشک بچن یا جان ابراہم کو فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ''ہیرا پھیرا تھری'' میں اداکاری کے لئے 50 کروڑ کا معاوضہ طلب کرلیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ''ہیرا پھیری تھری'' میں کام کرنے کے لئے فلم مالکان سے 50 کروڑ کا معاوضہ طلب کرلیا جو ان کے بجٹ سے بالکل باہر تھا جس کے باعث انہوں نے فلم ''ہیرا پھیری تھری'' کے لئے اکشے کمار کی جگہ ابھیشک بچن یا جان ابراہم کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔
Load Next Story