سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور

تحریک انصاف کے ارکان نے ستمبر میں استعفی دیا تھا اس دوران بہت کوشش کی کہ معاملات حل ہوجائیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 اراکین تھے۔ فوٹو: فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے تحریک انصاف کے 4 ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چاروں ارکان نے 5 ماہ قبل اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے، اس دوران بہت کوشش کی کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاملات حل ہوجائیں اور وہ ایوان میں دوبارہ آئیں، لیکن اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے استعفوں کی منظوری کو مزید ٹالنا بہتر نہیں۔ اس لئے انہوں نے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے ہیں تاکہ ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرائے جاسکیں۔


واضح رہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی کی طرح تحریک انصاف کے چاروں ارکان ثمرعلی خان، خرم شیر زمان، سید حفیظ الدین اور ڈاکٹر سیما ضیا نے سندھ اسمبلی سے بھی استعفے دے دیئے تھے۔

Load Next Story