سندھ دہشتگردوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے اورحکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے خواجہ اظہار الحسن

حکومت سندھ نے بدانتظامی کا اپناہی ریکارڈ توڑدیا ہے، رہنم ایم کیو ایم

سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، خواجہ اظہار الحسن فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ سندھ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے جبکہ وزرا اور حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔


سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے بدانتظامی کا اپناہی ریکارڈ توڑدیا، سندھ میں حکومت کی رٹ نہیں ہے، صوبہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، پولیس میں میرٹ نظرانداز کیا جارہا ہے۔ تھر اور کراچی پر سندھ حکومت کی دلچسپی سب کے سامنے ہے جبکہ وزرا اور حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،حکومت کو معلوم ہی نہیں کہ کراچی میں آپریشن ہورہا ہے۔ صوبائی حکومت قتل عام روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور اگر اس سلسلے میں فوج کی ضرورت بھی پڑے تو لے لی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم سندھ کے مظلوم عوام کے لئے آوازاٹھاتی رہے گی اور کراچی سے کشمور تک اپنی آواز کو آگے بڑھاتے جائیں گے۔
Load Next Story