کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 ارکان گرفتار
گرفتار کئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے
حراست میں لئے گئے دونوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے فوٹو: فائل
پولیس اور حساس اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2 ارکان حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔
حراست میں لئے گئے دونوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے جنہیں تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔