حکومت نے 21 ویں ترمیم کی منظوری میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا سراج الحق

حکومت نے 21 ویں ترمیم کو عددی اکثریت کے بنیاد پر بلڈوز کیا ہے، سراج الحق

پاکستان کے 18 کروڑ عوام کبھی بھی بھارت کی بالادستی قبول نہیں کریں گے، سراج الحق فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے 21ویں ترمیم منظور کرکے جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے 21 ویں ترمیم کو عددی اکثریت کی بنیاد پر بلڈوز کرتے ہوئے اس کی منظوری میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے جب کہ 21 ویں ترمیم کے لئے جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کی ترمیم قبول نہ کرکے نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو مذہب اور مدارس سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں ، پاکستان کے 18 کروڑ عوام کبھی بھی بھارت کی بالادستی قبول نہیں کریں گے لہٰذا امریکی صدر اوباما بھارت میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرنے پر زور دیں۔
Load Next Story