- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- کہاں لکھا ہے انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑسکتی؟ سپریم کورٹ
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
فلم بے بی کے پاکستانی فنکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان فلم سنسر بورڈ کی طرف سے پاکستان میں نمائش کیلیے پیش کی جانیوالی بھارتی فلم بے بی(BABY) پر سنسر بورڈ کی طرف سے پابندی کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی فنکاروں میکال ذوالفقار اور رشید ناز کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان فلم سنسربورڈکے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ فلم بے بی کے ڈسٹی بیوٹر ایور ریڈی پیکچرز کو تحریری طور پرآگاہ کیا ہے کہ فلم میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا پیش کیا گیا ہے۔ اس لیے بھارت سے ایسی فلمیں نہ امپورٹ کی جائیں جس میں پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہو ۔ بھارتی فلم بے بی میں پاکستانی فنکاروں میکال ذوالفقار اوررشید نازنے بطور اداکار کام کیااور اسکرپٹ کو پڑھنے کے بعد معاہدے پردستخط کیے اور بھارتی فلم ساز سے خطیر رقم بھی حاصل کی۔ بھارت اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کوبدنام کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان فلم سنسر بورڈکے چیئرمین مبشر حسن خان نے کہا ہے کہ سنسر بورڈ کامقصدموشن پیکچرز ایکٹ کانفاذ ہے ۔ قومی وقار کے منافی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی۔ نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلم بے بی پاکستان میں مکمل طور پر بین کردی گئی ہے اس فلم کو جب سنسر شپ کیلیے پیش کیا گیا تو تمام ممبران نے متفقہ طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔