لاہور میں مکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

چڑیا گھر سے ملحقہ کالونی کے مکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

مکان میں رہائش پذیر تمام افراد آگ سے محفوظ رہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چڑیا گھر سے ملحقہ کالونی کے ایک مکان میں آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر اس پر قابو پالیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چڑیا گھر سے ملحقہ کالونی کے مکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم مکان میں رہائش پذیر تمام افراد آگ سے محفوظ رہے اور ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔
Load Next Story