سعودی عرب میں درجنوں ضدی شوہروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 30 جنوری 2015
 تمام افراد کو سزائیں دینے سے قبل انہیں پورا موقع دیا گیا کہ وہ عدالتی فیصلوں پر عمل  درآمد کریں،حکام فوٹو:فائل

تمام افراد کو سزائیں دینے سے قبل انہیں پورا موقع دیا گیا کہ وہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کریں،حکام فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب میں مختلف عدالتوں نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 65 سے زائد شوہروں کو  2 دن سے 3 ماہ تک کی سزائیں سنائی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عدالتوں نے ان شہروں کو سزائیں دی ہیں جو عائلی معاملات میں اپنی بیویوں کے ساتھ تنازعات میں عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ عدالتی فیصلوں میں کہا گیا  کہ سزا پانے والے افراد نے اپنی بیویوں کو  روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی یا پھر بچوں کو  ان کی ماؤں سے ملوانے میں عدالتی فیصلو ں کی توہین کی۔

سعودی وزارت انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ  عدالتوں نے ایسے شوہروں کو سزائیں سنائیں جن کی موجودہ یا سابق بیویاں ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مصائب اور مشکلات  میں مبتلا تھیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو سزائیں دینے سے قبل انہیں پورا موقع دیا گیا کہ وہ عدالتی فیصلوں پر عمل  درآمد کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔