تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے آئی جی سندھ
تمام تعلیمی اداروں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کریں گے، غلام حیدر جمالی
اسکول پر حملے کے حوالے سے شواہد ملے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، آئی جی سندھ۔ فوٹو؛ فائل
لاہور:
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام تعلیمی اداروں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کے ہمراہ گلشن اقبال میں دستی بم حملوں میں متاثر ہ اسکول سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اسکول پر حملے کے حوالے سے شواہد ملے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، واقعے کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام تعلیمی اداروں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔