اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسمارٹ فونز اور میموری کارڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار
راجا اعظم نامی مسافر کے سامان سے اسمارٹ فونز اور 8 ہزار میموری کارڈز برآمد ہوئے، کسٹم حکام
برآمد کئے گئے موبائل فونز اور میموری کارڈز کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، کسٹم حکام
لاہور:
بے نظیرایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے لاکھوں روپے مالیت کے اسمارٹ فونز اور میموری کارڈ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر راجا اعظم کے سامان سے 139 اسمارٹ فونز اور 8 ہزار میموری کارڈز برآمد کرلئے، کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ راجااعظم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور میموری کارڈز کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگالیا جائے گا۔