بلدیاتی نظام کے مخالفوں کاماضی سب کے سامنے ہےشرجیل میمن

نوازشریف سندھ میں خودساختہ قوم پرستوں کی ٹوٹی ہوئی بیساکھیاں استعمال نہ کریں

قوم پرستی کی آڑمیں پرتشددکارروائیاں کرکے امن وامان کامسئلہ پیداکیاجارہا ہے،وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے سربراہ میاں نوازشریف سندھ میں خود ساختہ قوم پرستوں کی ٹوٹی ہوئی بیساکھیاں استعمال نہ کریں بلکہ جمہوری طریقے سے سیاست کے میدان میں قدم رکھیں۔


انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ دھرتی کے خود ساختہ ٹھیکیدارنام نہاد قوم پرست عوام کے مستردکردہ کھوٹے سکے ہیں جنھیں کبھی بھی انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی اب وہ اپنے نام کو زندہ رکھنے کے لیے قوم پرستی کی آڑمیں پرتشدد کارروائیاں کرکے امن وامان کا مسئلہ پیداکررہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ان نام نہاد قوم پرستوں نے سندھ دھرتی کے باشندوں کیلیے کچھ نہیں کیا ان کاماضی تشدد،لوٹ ماراور سندھ کے تعلیمی اداروں میں تباہی کے سوا اورکچھ نہیں، اب پاکستان کے کرپٹ سیاست دان نواز شریف کے ہاتھوں سازشوں کاشکارہورہے ہیں۔

نئے بلدیاتی نظام کی مخالفت کرنے والوں کا ماضی سب کے سامنے ہے اور اس نظام کی مخالفت بل کو پڑھے اور سمجھے بغیر کی جا رہی ہے مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کاش اس بلدیاتی نظام کو پڑھنے کی زحمت تو کی جاتی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ مخالفت برائے مخالفت کے ساتھ خواندگی کا بھی ہے۔نوازشریف نے ابھی تک ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا ہے اور لگتا ہے مستقبل میں اس طرح کی سیاسی حماقتیں کرتے رہیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story