نوازشریف سندھ کے عوام کولڑانے کی سا زش کر رہے ہیںشرجیل میمن

نیا لوکل گورنمنٹ قانون دیہی اورشہری علاقوں میں مشابہت پیدا کر نے کیلیے لایا گیا


Staff Reporter October 04, 2012
نیا لوکل گورنمنٹ قانون دیہی اورشہری علاقوں میں مشابہت پیدا کر نے کیلیے لایا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف سندھ کے عوام کو آپس میں لڑا نے کی گھنائونی سازش کر رہے ہیں۔

وہ چند قوم پرستوںکواستعمال کرکے اپنے گھنائونے مقاصدحاصل کرناچاہتے ہیں نوازشریف کی پالیسی انگریزوںکی پالیسی سے مشابہت رکھتی ہے کہ لڑائواورحکومت کروان خیا لات کااظہارانھوںنے اپنے جا ری ایک بیان میں کیا۔ انھوںنے مزیدکہاکہ نیا لوکل گورنمنٹ قانون 2012؁ء سندھ کے دیہی اورشہری علاقوں میں مشابہت پیدا کر نے اور عوام کو قریب لانے کے لیے لایا گیاہے ۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ اس 2012ء؁ لوکل گورنمنٹ کے قانون پر کچھ لوگ سوفیصد منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں جبکہ پڑھے لکھے لوگ اس قانون کے حق میں ہیںاورجو لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں انھوں نے یاتواس کوپڑھانہیں یاتوان کوسمجھ میںنہیںآرہاہے ۔ اس قانون کے اجرا سے عوام کو ان کے دروازے پر انصاف اور سہولیات ملیں گی سندھ کے عوام کی بہتری کیلیے اور سندھ کے عوام کی ترقی کیلیے یہ تاریخی قانون لایا گیاہے ۔کسی منفی پروپیگنڈا سے عوام کوبے وقوف نہیں بنایاجاسکتاسندھ کل بھی پیپلز پارٹی کاقلعہ تھا اورکل بھی رہے گا نوازشریف سمیت کسی کو سندھ پر میلی آنکھ رکھنے نہیں دیںگے ۔ نوازشریف سندھ کوفتح کرنے کاخواب بھول جائیں ۔

اِنھو ں نے کہا کہ پاکستان ہماراوطن ہے اورسندھ ہمارے دل کی دھڑکن ہے پی پی سندھ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرے گی میںچیلنج کرتاہوںکہ نئے نظام کی مخالفت کرنیوالے بتائیں کہ انھوں نے سندھ کے لیے کیاکیا۔ انھوںنے کہاکہ تا ریخ گواہ ہے کہ سندھ میںترقی روز گار اورخوشحالی پی پی کے دورمیں ہوئی اور جب بھی پی پی کی سندھ میں حکومت نہیں تھی تو آج جو مخالفت کر رہے ہیں انھوں نے سندھ کے حقوق کا سودا کیا اور سندھ دشمن ایجنڈے پر کام کیا ۔