وارم اپ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

متحدہ عرب امارات کی ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49ویں اوور میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آفتاب عالم تھے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: کرک انفو/ فائل

BAHAWALPUR:
ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو 14 رنز سے ہرا دیا۔


میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، سمیع اللہ شنواری 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ نجیب اللہ زادران 46، میر واعث اشرف 34، اصغر سانکزئی 33 اور کپتان محمد نبی 30 رنز بنا سکے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے امجد جاوید نے 4 جب کہ محمد نوید اور کرشنا چندرن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49ویں اوور میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، خرم خان کے 86 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور افغانستان نے میچ 14 رنز سے جیت لیا، افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آفتاب عالم تھے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story