ایم کیوایم سے کوئی ڈیل نہیں بلکہ بھائی چارگی ہے رحمان ملک
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی
ذوالفقار مرزا میری منہ بولی بہن کے شوہر ہیں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، رحمان ملک۔ فوٹو:فائل
پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم سے کوئی ڈیل نہیں بلکہ بھائی چارگی ہے جب کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان پلان شروع ہوچکا ہے اور آنے والے دنوں میں قتل عام دیکھ رہا ہوں جب کہ افغان پلان کے پیچھے کون ہے کسی بھی وقت بتادوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاملات طے کرانے کے لیے سیاسی جرگہ پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے، ہم قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے جب کہ سراج الحق سے بھی کہا ہے کہ وہ اسحاق ڈار سے بات کریں اور آنے والے دنوں میں جرگے کے ارکان کی ملاقات بھی متوقع ہے۔
رحمان ملک نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے کوئی ڈیل نہیں بلکہ بھائی چارگی ہے جب کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، امین فہیم بھی ذاتی دورے پر لندن گئے ہیں اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کے معاملے پر پارٹی میں کسی کو کوئی تحفظات نہیں۔ ذوالفقار مرزا سے متعلق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا وہ میرے منہ بولی بہن کے شوہر ہیں اور انہیں صرف اتنا ہی مشورہ دوں گا کہ جب غصہ آیا کرے تو ٹھنڈا پانی پی لیا کریں۔