میرا سیاسی مستقبل پاکستان نہیں برطانیہ میں ہے سعیدہ وارثی

چوہدری سروربرطانوی شہریت چھوڑکر پاکستانی سیاست میں آئے، ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتی ہوں، سابق برطانوی وزیر

میں سمجھتی ہوں کہ برطانوی شہری کو کسی ملک کی سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ، سعیدہ وارثی فوٹو: فائل

برطانیہ کی سابق وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ میرا سیاسی مستقبل پاکستان نہیں بلکہ برطانیہ میں ہی ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت جاری ہے، گزشتہ 4سے 5سال میں پاک برطانیہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ اس کے ساتھ برطانیہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کرتے ہوئے پاکستان کو سب سے زیادہ امداد فراہم کی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ برطانوی شہری کو کسی ملک کی سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ چوہدری سرورنے برطانیہ میں ایک تاریخ رقم کی ہے۔ چوہدری سروربرطانوی شہریت چھوڑکر پاکستانی سیاست میں آئے، ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتی ہوں،


سعدہ وارثی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی میں تضاد نہیں ہونا چاہیے، جوسوچا جائے وہ کہابھی جائے اورجو کہاجائے اسے کرنا بھی چاہیے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کسی ایک ملک کی نہیںبلکہ تمام ممالک کی ہے، اسے جیتنے کے لیے سب کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا، میں نے گزشتہ سال حکومت سے اس لیے استعفیٰ دیاکہ میں سمجھتی تھی کہ ہم غزہ کے معاملے پر جو سوچتے ہیں وہ کہتے نہیں اورجو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انھوں نے کہاکہ 2015میں ہمارے انتخابات ہو رہے ہیں۔ خواہش ہے کہ دوبارہ ہماری حکومت بنے اورہم مسائل سے نمٹیں جن میں معاشی ایشوز سرفہرست ہیں۔ انھوں نے کہا کہ

 

 
Load Next Story