ڈنمارک کے یہودیوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پیشکش مسترد کردی

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ڈنمارک میں حملوں کے بعد یہودیوں کو اسرائیل آنے کی پیش کش کی گئی تھی

اسرائیلی وزیراعظم کی پیشکش پر ان کے شکر گزار ہیں لیکن دہشت گردی کے خوف سے ڈنمارک نہیں چھوڑ سکتے، سربراہ یہودی کمیونٹی، فوٹو:فائل

ڈنمارک کے یہودی شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے انہیں اسرائیل آنے کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

ٖغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز ڈنمارک میں ایک شخص کے قتل اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد ڈنمارک میں رہنے والےیہودیوں کو اسرائیل آنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے۔ ڈنمارک میں آباد یہودی کمیونٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کی پیشکش پر ان کے شکر گزار ہیں تاہم ڈنمارک ان کا ملک ہے اور دہشت گردی کے خوف سے وہ اسے چھوڑکر نہیں جاسکتے۔


واضح رہے کہ ہفتے کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک شخص کی کیفے اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے تھے جب کہ بعد ازاں پولیس نے ایک کارروائی کے ان واقعات میں ملوث حملہ آور کو ہلاک کرنے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


 

Load Next Story