بالی ووڈ اداکارشکتی کپور کان پورمیں اپنا کان کٹوا بیٹھے
مداحوں سے ملاقات کے دوران ایک شخص کی جانب کان کی بالی کھینچنے پران کے کان کی لو پھٹ گئی
شکتی کپور کو فلم کی ٹیم نے فوری طوری پر قریبی کلینک منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فاہم کی گئی، فوٹو:فائل
RAHIM YAR KHAN:
بالی ووڈ میں ولن کے کردار پہچانے جانے والے معروف اداکارشکتی کپور کے مداح نے ان کی بالی کھینچ کر کان زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شکتی کپور کان پور میں اپنی آنے والی فلم میں ساتھی اداکاروں تشار کپور اور آفتاب شیوداسانی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران عوام کی بڑی تعداد بولی ووڈ اداکاروں کی جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوگئی جب کہ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شکتی کپور اپنے مداحوں سے ملاقات کررہے تھے کہ اچانک ہجوم میں سے ایک شخص نے ہاتھ بڑھا کران کے کان کی بالی نوچ لی جس سے ان کے کان کی لو پھٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے جس کے بعد شکتی کپور کو فلم کی ٹیم نے فوری طوری پر قریبی کلینک منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فاہم کی گئی۔
شکتی کپور نے میڈیا کے رابطے پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہجوم میں سے کسی نے ان کی بالی اتنی بری طرح کھینچی کہ ان کے کان کی لو کے دو حصے ہوگئے تاہم اپنے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس موقع پر مدد فراہم کی ۔