عمران خان کا ایک بار پھر آصف زرداری اور نوازشریف سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ
حکمران اور دولت مند ٹیکس سے بچ کراپنی دولت کو بیرون ملک سرمایہ کاری میں لگارہے ہیں،چیرمین تحریک انصاف
اگر ہماری حکومت آئی تو تمام پاکستانیوں کو قرضے کی غلامی سے نجات دلائیں گے، عمران خان، فوٹو : فائل
لاہور:
چیر مین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نوازشریف سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرمائے کی بیرون ملک منتقلی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق آصف زرداری اور وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام پاکستانیوں کو ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، حکمران اور دولت مند براہ راست ٹیکس سے بچ کراپنی دولت کو بیرون ملک سرمایہ کاری میں لگارہے ہیں جب کہ بیرون ملک منتقل دولت کا بڑاحصہ کالادھن ہے جس کو کرپشن اورٹیکس چوری سےبنایا گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکسوں اوراشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے نےعام آدمی کی کمرتوڑکررکھ دی ہے اگر ملک میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تو تمام پاکستانیوں کو قرضے کی غلامی سے نجات دلائیں گے اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔