پاکستانی ٹیم کی شکست پر فنکاروں کا اظہار افسوس
قومی ہیروزنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا سمیت دنیا کی بہترین ٹیموں کوشکست دی اورسیمی فائنل تک پہنچے،فنکار
قومی ہیروزنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا سمیت دنیا کی بہترین ٹیموں کوشکست دی اورسیمی فائنل تک پہنچے،فنکار فوٹو : فائل
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2012ء کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں شکست پرپوری قوم کی طرح فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے افسوس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا ہے۔
''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارمعمررانا، کاشف محمود، ہمایوں سعید، غلام محی الدین، ثناء، عائشہ خان، بینش چوہان اور لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ قومی ہیروز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا سمیت دنیا کی بہترین ٹیموں کوشکست دی اورسیمی فائنل تک پہنچے۔
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے اورپوری قوم کی طرح ہم بھی چاہتے تھے کہ پاکستانی ٹیم فائنل کھیلے اور قوم کو' ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ' کا تحفہ دے مگر سری لنکن کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اورفتح یاب ہوئے۔ ہماری ٹیم نے بائولنگ کے شعبے میں پورے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کیا۔ سعید اجمل، حسن رضا، محمد حفیظ اورعمرگل نے بہترین بائولنگ سے مخالف ٹیموں کے بہترین بیٹسمینوں کو پریشان کیے رکھا جب کہ بیٹنگ میں ناصر جمشید، عمراکمل، محمد حفیظ بہت نمایاں رہے۔