سوال 12 کروڑ کا سینیٹ الیکشن کےجانچ پڑتال عمل کے دوران ن لیگ کے رہنما عبدالقیوم کی حالت بگڑگئی

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر جو اعتراضات کیے ہیں ان کا جواب ضرورداخل کرائیں گے، ن لیگ رہنما جنرل عبد القیوم

جنرل عبد القیوم نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہونے کی خبریں نہ پھیلائی جائیں، میں بالکل ٹھیک ہوں فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کیلیے کاغذات کی اسکروٹنی کے دوران ن لیگ کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈعبد القیوم کی طبیعت ناساز ہوگئی طبی امداد کیلیے ایمبولنس طلب کر لی گئی۔


جمعرات کو سینیٹ انتخابات کیلیے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری تھا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رہنما کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیاکہ انھوں نے12کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر نہیں کیے اس کا جواب داخل کریں، اس دوران جنرل عبدالقیوم کی طبیعت خراب ہوگئی، فوری طور پر انھیں دوسرے کمرے میں لے جایا گیا اور ایمبولنس طلب کر لی گئی تاہم کچھ ہی دیر میں جنرل قیوم کی طبیعت بہتر ہوگئی۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما جنرل عبد القیوم دل کے مریض ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبد القیوم نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہونے کی خبریں نہ پھیلائی جائیں، میں بالکل ٹھیک ہوں، الیکشن کمیشن نے میرے کاغذات نامزدگی پر جو اعتراضات کیے ہیں ہم ان کا جواب ضرورداخل کرائیں گے۔
Load Next Story