کشتی ڈرامے کا بھانڈا پھوڑنے والے بھارتی افسرکے کورٹ مارشل کی تیاریاں
ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ بی کے لوشالی کے خلاف فل اسکیل تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔
31 دسمبر کو بھارت کی کوسٹ گارڈ نے ایک کشتی کو جلانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ فوٹو: فائل
پاکستانی کشتی میں دہشت گردوں کی موجودگی کا جھوٹا ڈھونگ رچا کر اسے جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈ کے افسر کا کورٹ مارشل ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کشتی جلانے کا حکم دینے والے بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی نے وزیر دفاع منو ہر پاریکر سے ملاقات میں معافی مانگی لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں معافی نہیں ملی۔ کے لوشالی کیخلاف فل اسکیل تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے جس میں قصور وار ثابت ہونے پر ان کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 31 دسمبر کو بھارت کی کوسٹ گارڈ نے ایک کشتی کو جلانے کا ڈرامہ رچا کر الزام عائد کیا کہ اس میں دہشت گرد موجود تھے جو پاکستان سے بھارت میں داخل ہورہے تھے جب کہ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔