نایئجیریا میں 7 سالہ لڑکی کا خود کش حملہ 5 افراد ہلاک 19 زخمی
زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے.
ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، حکام ۔ فوٹو : فائل
نایئجیریا میں 7 سالہ خودکش بمبار لڑکی کے حملے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 19 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا کے بازار میں خودکش بمبار لڑکی کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن مین سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار لڑکی کی عمر 7 سال کے قریب تھی جس نے بازار کے دروازے پر تلاشی دینے سے انکار کیا اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا۔
حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم نائیجیریا میں ہونے والی اس طرح کی بیشتر کارروائیوں میں جنگجو تنظیم بوکوحرام شامل ہے۔