چیک ری پبلک میں ہوٹل پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک
دارالحکومت پراگ سے دور ایک قصبے میں واقع ہوٹل پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی، حکام
حکام کے مطابق ہوٹل پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور مقامی تھا جو خود بھی ہلاک ہوچکا ہے، فوٹو:رائٹرز/فائل
مشرقی یورپ کے ملک چیک ری پبلک میں ہوٹل پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ سے 3 سو کلو میٹر دور ایک قصبے اورسکے بروڈ میں پیش آیاجہاں ایک نامعلوم شخص نے دوپہر کے اوقات میں ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں وہاں موجود 9 ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہوٹل پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور مقامی تھا جس کی عمر تقریبا 60 برس تھی اور وہ خود بھی ہلاک ہوچکا ہے تاہم حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔