عذیر بلوچ کو آج پاکستانی حکام کے حوالے کیے جانے کا امکان

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عذیر بلوچ کو کراچیکے بجائے اسلام آباد لے جانے کا امکان ہے

عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے کراچی پولیس اور رینجرز سندھ کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم پہلے ہی وہاں پر موجود ہے فوٹو : فائل

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اور لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عذیر جان بلوچ کو یو اے ای حکام کی جانب سے آج پاکستانی حکام کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔


اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ کی حوالگی کے لیے کراچی پولیس اور رینجرز سندھ کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم پہلے ہی وہاں پر موجود ہے اور اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے عذیر بلوچ کی حوالگی ملتے ہی پولیس ٹیم پاکستان روانہ ہوجائے گی ۔

تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس بات کا بھی امکان ہے کہ عذیر بلوچ کو کراچی لانے کے بجائے اسلام آباد لے جایا جائے۔ اس بات کا حتمی طور پر فیصلہ اعلیٰ حکام کی ہدایت اور عذیر بلوچ کی حوالگی کے بعد ہی کیا جائے گا۔
Load Next Story