بولان کے قریب شرپسندوں نے گیس پائپ لائن بارودی مواد سے تباہ کردی

گیس پائپ لائن کی تباہی کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی


ویب ڈیسک February 26, 2015
سکیورٹی اداروں نے واقعے میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے فوٹو: فائل

بختیار آباد میں شرپسندوں نے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بولان کے علاقے بختیار آباد میں شر پسندوں نے کوئٹہ کو گیس فراہم کرنے والی 24 انچ قطر کی پائپ لائن کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پالیا۔

گیس پائپ لائن کی تباہی کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جسے بحال کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے جب کہ سکیورٹی اداروں نے واقعے میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

مقبول خبریں