3 یا 3 سے زائد سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کےلئے دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے
26فروری کے بعد14 اپریل تک ایک شناختی کارڈپر صرف 2سموں سے زائد کی تصدیق کروائی جاسکے گی۔
اب تک5کروڑ80لاکھ سموں کی تصدیق مکمل کی جاسکی ہے۔ فوٹو: فائل
لاہور:
ملک بھر میں 3 سے زائد سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے۔
26فروری کے بعد14 اپریل تک ایک شناختی کارڈپر صرف 2سموں سے زائد کی تصدیق کروائی جاسکے گی۔ پی ٹی اے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں استعمال ہونیوالی10کروڑ 30لاکھ سموں میں سے اب تک صرف 5کروڑ80لاکھ سموں کی تصدیق مکمل کی جاسکی ہے۔ اب تک موبائل کمپنیوں نے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے4 کروڑ 40 لاکھ شناختی کارڈز پر 5 کروڑ 80 لاکھ سموں کی تصدیق مکمل کی جبکہ 70 لاکھ سموں کو بند کردیا۔