بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالت اب جو تاریخ دے گی اسی پرالیکشن کرانا ہونگےسپریم کورٹ

یہ توہین عدالت کا معاملہ ہے اگریہی روش رہی توآئندہ 10سال میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوتے نظرنہیں آتے،جسٹس جواد خواجہ

ہم کہہ کہہ کر تھک گئے کہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں لیکن کوئی ماننے کو تیارنہیں،عدالت کا اظہاربرہمی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے عدالت اب جو تاریخ دے گی اسی پر الیکشن ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ سے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے برتھ سرٹیفکیٹ تک بننا مشکل ہوگئے ہیں، ہم کہہ کہہ کر تھک گئے کہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں لیکن کوئی ماننے کو تیارنہیں اگر یہی روش رہی تو آئندہ 10سال میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے جب کہ یہ توہین عدالت کا معاملہ ہے اس پر اٹارنی جنرل ہی بتائیں عدالت کیا کرے۔ اس موقع پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت جو تاریخ دے گی اب اسی پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
Load Next Story