لاہورٹيم کی كار كردگی سے مطمئن ہوں محمد حفیظ
آل رانڈر عبدالزاق كو سيمی فائنل ميں شامل نہ کرنے كے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ يہ ٹيم مينجمنٹ كا فيصلہ تھا۔
ٹیم بدقسمتی سے وہ نتائج نہیں دے سکی جس کی قوم کو امید تھی، محمد حفیظ۔ فوٹو: اے ایف پی
GILGIT:
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
وطن واپسی پرلاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے كہا ہے كہ پوری ٹيم نے جيتنے کی بہت كوشش کی تاہم كركٹ ميں ایک ٹيم نے جيتنا اورایک نے ہارنا ہوتا ہے، بدقسمتی سے وہ نتائج نہیں دے سکے جس کی قوم کو امید تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر ٹيم کی كار كردگی بہت اچھی رہی۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ ميں شاہد آفريدی نے جتنی محنت کی بد قسمتی سے قوم كو وہ نتائج نہيں دے سکے جس کا انہیں بھی بہت افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق كو سيمی فائنل ميں نہ کھلانے کا فیصلہ ٹيم مينجمنٹ کا تھا كيونكہ ہميں ایک ایسا بو لر چاہئے تھا جو نئی گيند سے بو لنگ كرا سكےاس لئے سہيل تنويركوٹیم میں شامل كيا گياتھا۔
وطن واپس آنے والے كھلاڑيوں ميں عبدالرزاق، كامران اكمل، عمر اكمل، سعيداجمل، عمران نزير،سہيل تنوير، ناصرجمشيد اوركوچ واٹمور بھی شامل تھے۔