- غزہ میں اسرائیل جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
ورلڈ کپ میں واکا کی تیز پچ افغان ٹیم کے ہوش اڑانے لگی
پرتھ: ورلڈ کپ کے پول اے میں بدھ کو آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان پرتھ میں مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ابھی تک ورلڈ کپ میں صرف ایک کامیابی حاصل کی جب پہلے میچ میں انگلینڈ کو زیر کیا تھا، بنگلہ دیش سے مقابلہ بارش کی نذر ہونے کے باعث ٹیم ایک قیمتی پوائنٹ سے محروم رہی، پھر ورلڈ کپ کے شریک میزبان نیوزی لینڈ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدی، کینگروز کیلیے اب باقی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوگیا، اس لیے وہ پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی افغانستان کی ٹیم سے بھی کوئی رعایت برتنے کو تیار نہیں، پوری قوت سے نوآموز ٹیم پر حملہ کیا جائے گا۔
فاسٹ بولرپیٹ کمنز سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے،ان کی جگہ جوش ہیزل ووڈ میدان سنبھالیں گے، جیمز فالکنر اگرچہ فٹ ہوچکے لیکن انھیں کھلانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ اسٹیون اسمتھ کو نیٹ پریکٹس کے دوران اسپنر کی گیند ہاتھ پر لگی مگر انھوں نے بیٹنگ جاری رکھی، کپتان کلارک کا کہنا ہے کہ اسمتھ کی چوٹ شدید نہیں اور وہ میدان میں اترینگے۔
دوسری جانب افغانستان وہی الیون برقرار رکھے گا جس نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف ایک وکٹ سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی،اس سے قبل اس نے بنگلہ دیش اور خاص طور پر سری لنکا کا ڈٹ کا سامنا کیا تاہم اب واکا کی فاسٹ پچ کسی آزمائش سے کم نہیں ہوگی، یہاں دنیا کے انتہائی خطرناک اٹیک کا سامنا درپیش ہے۔
کپتان محمد نبی نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث یو اے ای میں کھیلتے ہیں، جہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا کے مقابلے میں کافی مختلف ہیں، ہم ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی نہیں، اس وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ہم اپنے کھیل میں بہتری کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔