دوجماعتوں نے باریاں لے کر ملک کا ستیاناس کردیا ہے پرویز مشرف
آئین بچانے کے چکر میں ملک کو تباہ کیا جارہا ہے، سابق صدر
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کی بھی مکمل حمایت کرتا ہوں، پرویز مشرف۔ فوٹو : فائل
سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے دو جماعتوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا ہے اور آئین بچانے کے چکر میں ملک کو تباہ کیا جارہا ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سالوں سے 2 پارٹیاں ہی باری باری کھیل رہی ہیں اورپاکستان کا ستیاناس کرچکی ہیں جب کہ آئین بچانے کے چکر میں ملک کو تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کو مضبوط کیا جائے، ملک میں بے پناہ مسائل ہیں جسے ایک مضبوط حکومت ہی حل کرسکتی ہے اس لیے پاکستان میں ایسی حکومت ہونا چاہئے جو طاقتور ہو جب کہ مزید صوبے بھی ملکی مفاد میں ہیں۔
پرویز مشرف نے کہا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں، مجھ پر جتنے بھی الزمات لگائے جارہے ہیں سب غلط ہیں اور جو لوگ مجھ پر غداری کا الزام لگاتے ہیں وہ خود آرٹیکل 6 کو دیکھیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں نے فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا اور فوج کی موجودگی میں ملک کو کچھ نہیں ہوسکتا جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کی بھی مکمل حمایت کرتا ہوں۔