سندھ حکومت کراچی اور اندرون سندھ کے معاملات سے لاتعلق ہے ترجمان پنجاب حکومت
شرجیل میمن الزام تراشی کے بجائے سندھ حکومت کی کارکردگی پرتوجہ دیں، زعیم قادری
سندھ حکومت کراچی اوراندرون سندھ کے معاملات سے لاتعلق ہے، زعیم قادری فوٹو: فائل
پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ دہشت گردوں پر زمین تنگ رکھی ہے، شرجیل میمن الزام تراشی کے بجائے سندھ حکومت کی کارکردگی پرتوجہ دیں۔
لاہور سے جاری بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ دہشت گردوں پر زمین تنگ رکھی ہے، اس وقت بھی دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل درآمد پنجاب حکومت ہی کررہی ہے، جسے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے بھی سراہا ہے۔
زعیم قادری نے مزیدکہا کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی باتیں بےبنیاد ہیں، بےجاالزام تراشی نےسندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ حقیقت یہ ہے کہ سندھ حکومت کراچی اوراندرون سندھ کے معاملات سےلاتعلق ہے۔ شرجیل میمن سندھ حکومت کی کارکردگی پرتوجہ دیں۔