کھانے کی جانب بڑھتا ہاتھ روکنے کے لئے نیکلس تیار
نیکلس میں لگا الارم زیادہ کیلوریز والا کھانا یا مشروب پینے کے دوران بجنے شروع ہوجاتا ہے
نیکلس کی مدد سے وزن کو متناسب رکھنے میں مدد ملے گی فوٹو:فائل
KARACHI:
دنیا میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو اپنا وزن کم کرنا تو چاہتے ہیں تاہم جب کھانا کھاتے ہیں تو ان کا ہاتھ رکتا ہی نہیں لیکن سائنسدانوں نے ایسا نیکلس تخلیق کیا ہے جو لوگوں کو کھانے پر ان کا ہاتھ روکنے کے لئے مدد کرے گا۔
امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ اس نیکلس کو ''وئیرسینس'' کا نام دیا گیا ہے۔ دھاتی نیکلس میں خاص سینسرز نصب ہیں جو اسے پہننے والے کی غذا کو مانیٹر کرتا ہے۔ اسے پہننے والا شخص جوں ہی زیادہ کیلوریز والا کھانا یا مشروب پینے کی کوشش کرے گا اس نیکلس میں موجود الارم بجنے شروع ہوجائیں گے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات کے دوران نیکلس میں چند تکینکی خرابیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جسے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جلد ہی یہ نیکلس تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔