بستر مرگ پر شادی دوشیزہ نے نوجوان کی آخری خواہش پوری کردی
نکول نے بظاہر غم و الم کے موقع کو اپنے جرأت مندانہ فیصلے سے خوشیوں میں بدل دیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق پال کے زندہ رہنے کے لیے محض چند دن ہی بچے ہیں فوٹو : فائل
کینسر کے مرض میں مبتلا برطانوی نوجوان کو ڈاکٹروں نے جب بتایا کہ اب اس کے پاس زندہ رہنے کے لیے محض چند دن ہی بچے ہیں تو اس کی محبوبہ نے ایک ایسا فیصلہ کیا کہ جس نے ہر سننے والے کو جذباتی کردیا۔
27 سالہ پال کچن اور اس کی دوست 23 سالہ نکول ایک عرصے سے شادی کے خواہاں تھے مگر وہ پال کے صحت یاب ہونے کے منتظر تھے۔ پال اور نکول نے اس دلخراش خبر پر ناامیدی کے بجائے یہ دلیرانہ فیصلہ کیا کہ وہ شادی کی تقریب منعقد کریں گے۔ نکول کا کہنا ہے کہ انھوں نے بظاہر غم و الم کے موقع کو اپنے جرأت مندانہ فیصلے سے خوشیوں میں بدل دیا ہے۔