- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- چارسدہ؛ مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
- محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے
- افغانستان کو نئے پاکستانی ٹیلنٹ کا خوف ستانے لگا
زمبابوے میں خاتون نے مرد کا دماغ کھانے کا محاورہ سچ ثابت کردیا

جب پولیس نے خاتون کوگرفتار کیا تو وہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ اسے کھانا کھانے سے کیوں روکا جارہا ہےفوٹو : فائل
ہرارے: زمبابوے میں ایک خاتون کے دل دہلا دینے والے جرم نے ہر سننے والے پر سکتہ طاری کردیا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے ’’بلاوایا 24 نیوز‘‘ کے مطابق مپندہ وانا گاؤں کی رہائشی ایستھر کٹانڈوا نے ایک چرواہے پر کلہاڑے کے ساتھ حملہ کردیا اور اس کی کھوپڑی کاٹ کر اس میں سے دماغ نکال کر کھا گئی۔
گاؤں کے مکینوں کے مطابق جب وہ جائے حادثہ پر پہنچے تو خاتون نوجوان کی کٹی ہوئی کھوپڑی میں سے اس کا دماغ نکال کر کھارہی تھی اور اس کے ہاتھ اور چہرہ خون میں لت پت تھے۔ جب انھوں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے کلہاڑا اٹھا کر دیہاتیوں کا تعاقب شروع کردیا جس پر وہ چیختے چلاتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس جب علاقے میں پہنچی تو خاتون اس وقت تک نوجوان کی کھوپڑی اٹھائے پھررہی تھی اور وقتاً فوقتاً اس کا گوشت نوچنا شروع کردیتی تھی۔ایک دیہاتی بونانی چینگوے نے میڈیا کو بتایا کہ یوں لگتا تھا کہ خاتون پر جنون سوار ہوچکا تھا اور جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو وہ چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ اسے کھانا کھانے سے کیوں روکا جارہا ہے۔ خاتون کی گرفتاری کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔