غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز مشرف کو 2 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

عدالت نےسابق صدر کے استثنیٰ اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں فوٹو: فائل

KARACHI:
عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایک مرتبہ پھر سابق صدر پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر کی جانب سے استثنیٰ اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کیس کی مزید سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 2007 میں اسلام آباد کی لال مسجد اور اس سے ملحقہ جامعہ حفصہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story