سیکیورٹی اداروں کو سیاسی جماعتوں کا احترام کرناچاہئے آصف زرداری

نائن زیروپررینجرزکی کارروائی کے بعد آصف زرداری کا دوسری مرتبہ الطاف حسین سے رابطہ

امن اور جمہوریت کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے،آصف زرداری۔ فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی ہمشیرہ کے گھر رینجرز کے چھاپے کی مذمت بھی کی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 24 گھنٹے میں دوسری مرتبہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سے رابطہ کیا جس میں سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پی پی کے شریک چیئرمین نے گزشتہ روز الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ اسلم کے گھر رینجرز کے چھاپے کی مذمت بھی کی۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سیاسی جماعتوں کا احترام کرنا چاہیئے تاہم امن اور جمہوریت کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
Load Next Story