غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول
سیشن کورٹ اسلام آباد نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں عدم پیشی پر سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے
تھانہ آب پارہ پولیس نے وارنٹ موصول ہونے کی تصدیق کردی، فوٹو: فائل
لاہور:
سیشن کورٹ اسلام آباد نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جو پولیس کو موصول ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نے گزشتہ روز غازی عبدالرشید قتل کیس میں عدم پیشی پر سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جو اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئے ہیں۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج واجد علی نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ پرویز مشرف نے کیس میں ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے اگر وہ کیس کی سماعت کےدوران عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
تھانہ آب پارہ پولیس نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد عدالتی حکم پر عملدرآمد کرے گی۔