تحریک انصاف کے استعفے منظور ہوئے تو نئی لڑائی شروع ہوجائے گی خورشید شاہ

عمران خان کی پالیسیوں میں کوئی سنجیدگی نہیں وہ صرف پیپلزپارٹی پر تنقید کرکے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، قائد حزب اختلاف

پیپلزپارٹی کو عمران خان سے کوئی ڈر نہیں، خورشید شاہ، فوٹو : فائل

FAISALABAD:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے اگر تحریک انصاف کے استعفے قبول ہوگئے تو ایک نئی لڑائی شروع ہوجائے گی اسی لیے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اب تک ان کے استعفوں کو روکے رکھا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ایک ہی وقت میں ایک ملک اورایک ہی سیاست میں تین تین کروٹیں بدلتے ہیں ان کی پالیسیوں میں کوئی سنجیدگی نہیں وہ صرف پیپلزپارٹی پر تنقید کرکے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کو ان سے کوئی ڈر نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے استعفے قبول ہوگئے تو ایک نئی لڑائی شروع ہوجائے گی اسی لیے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اب تک ان کے استعفوں کو روکے رکھا ہے۔
Load Next Story