نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 17افراد ہلاک
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس بارش کی وجہ سے روڈ پر پھسلن کے باعث کھائی میں گری، پولیس
حادثے کے زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے،اسپتال انتظامیہ،فوٹو:فائل
نیپا ل کے دارالحکومت کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق کھٹمنڈو کے شمال مغربی پہاڑی علاقے راراہی میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 13 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 4 اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئے، ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق 5 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔