یوحناآباد میں زندہ جلائےجانے والے شخص کے قتل کا مقدمہ درج
تھانہ نشتر کالونی میں درج کرائے گئے مقدمےميں قتل اورلاش کی بےحرمتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں
پولیس نے مقتول نعیم اور اس کے اہل خانہ کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے فوٹو: فائل
لاہور:
پولیس نے 2 روز قبل یوحنا آباد میں زندہ جلائےجانے والے شخص کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں زندہ جلائےجانے والے شخص نعیم کے بھائی سليم کی مدعيت ميں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں تشدد، قتل اور لاش کی بےحرمتی کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے مقتول نعیم اور اس کے اہل خانہ کے خون کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیئے ہیں، جس کی رپورٹ ملنے پر لاش کو ورثا کے حوالےکردیا جائے گا۔