صولت مرزا کی سزائے موت کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست مسترد
عدالتی فیصلے پر 2 بار نظرثانی نہیں کی جاسکتی،سپریم کورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے مجرم صولت مرزا کو بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ فوٹو: فائل
FAISALABAD:
سپریم کورٹ نے کے ای ایس ای کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزا ئے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کی عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے صولت مرزا کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے پرنظرثانی اپیل کی ان کیمرہ سماعت کی۔ عدالت سے سزا یافتہ مجرم نے درخواست میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا جب کہ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی فیصلے پر 2 بار نظرثانی نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے مجرم صولت مرزا کو بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ مجرم صولت مرزا کی بہن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صولت مرزا کراچی کا رہائشی ہے اور آخری ملاقات کے لیے اہل خانہ بلوچستان نہیں جاسکتے اس لئے اسے مچھ جیل سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد مجرم کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ صولت مرزا نے 1996 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو قتل کیا تھا جس کے جرم میں اسے 19 مارچ کو تختہ دارپرلٹکایا جانا ہے۔2